13 جون ، 2012
لاہور…سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں بزنس مین نے کرپشن کرنا ہی ہوتی ہے،خبر تب ہے جب چیف جسٹس کا بیٹا کرپشن کرے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس پاکستان کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان کے معاملے پر تبصرے سے انکار کر دیا ،تاہم اُن کا کہنا تھا کہ ملک ریاض بزنس مین ہے ،اُسے کرپشن کرنا ہی پڑتی ہے ،بات ہونی چاہیے چیف جسٹس کے بیٹے کی کہ اس نے کرپشن کیوں کی۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کابیٹاکرپشن کرے توخبربنتی ہے۔