پاکستان
25 جولائی ، 2016

قائم علی شاہ کے بعد کون بنے گا سندھ کا وزیراعلیٰ؟

قائم علی شاہ کے بعد کون بنے گا سندھ کا وزیراعلیٰ؟

قائم علی شاہ کے بعد کون ہوگا سندھ کا وزیراعلیٰ ؟،ذرائع کے مطابق خزانے کے امور کے ماہر سید مراد علی شاہ کا نام اس فہرست میں ٹاپ پر ہے۔


قائم علی شاہ کے بعد سندھ کی سربراہ کا تاج صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ ، آزمودہ سیاسی کارکن نثار کھوڑو، آصف زرداری کے پرانے دوست سراج درانی اور پیش گوئیوں کے ماہر منظور وسان میں سے کس کے سر سجتا ہے؟۔

دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اب ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ صوبے کی رہنمائی کون کرے گا ،وزیر اعلیٰ کا منصب کون سنبھالے گا؟۔ 


 

مزید خبریں :