پاکستان
25 جولائی ، 2016

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پارٹی کا استحقاق ہے،مولا بخش چانڈیو

وزیراعلیٰ کی تبدیلی پارٹی کا استحقاق ہے،مولا بخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پاکستان پیپلز پارٹی کا استحقاق ہے،جس کے فیصلے پر اعتماد کرنا چاہیے۔


ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی اچھا فیصلہ ہوگا ،نئے وزیر اعلیٰ وہی بنیں گے جس کا انتخاب پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کریں گے۔


ان کا مزید کہناتھاکہ قائم علی شاہ سندھ کے تین مرتبہ وزیراعلیٰ بنے ہیں،انہوں نے بطور وزیراعلیٰ اچھی یادیں چھوڑیں ہیں۔


مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ صوبےکا نیا سربراہ بھی شاہ صاحب ہی ہوں گے مگر وہ یکسر مختلف ہوں گے،یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔


 

مزید خبریں :