26 جولائی ، 2016
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں، وقت آگیا کہ عالمی برادری ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانا بند کرے، ہم سب کشمیر میں تنائو کے ساتھ چل رہے ہیں ۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما مل کر بیٹھیں اور سوچیں کے خطے کے سب سے پرانے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے، ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لیے نہیں ایک دوسرے کو دکھانے کے لیے ہوتے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کوئی مذاق نہیں، انہیں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔