پاکستان
26 جولائی ، 2016

الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے عمران کی تجویز پر طارق کھوسہ کا ردعمل

الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے عمران کی تجویز پر طارق کھوسہ کا ردعمل

الیکشن کمیشن کےممبر پنجاب کے لیے عمران خان کی تجویزکردہ شخصیت طارق کھوسہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے اپنے نام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر آئینی حد سے زیادہ ہوچکی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کے نام کی منظوری دی تھی جس پر عمران خان نے اعتراض کیا اور کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام طارق کھوسہ کے نام پر مشاورت نہیں کی ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے اپنا نام تجویز کرنے پر حیرت کا اظہارکیا،ان کا کہناتھاکہ عمران خان نے اس معاملے پر ان سے کوئی بات نہیں کی ، اس منصب کے لئے عمر کی آئینی حد 65 سال ہے اور ان کی عمر اس سے زائد ہوچکی ہے ۔


 

مزید خبریں :