28 جولائی ، 2016
آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے روز سری لنکا نے اسپنرز شاندار کارکردگی کی بدولت کینگروز ٹیم کو پہلی اننگز میں 203رنز آوٹ کر دیا۔
جس کے بعد کینگروز ٹیم کو لنکن ٹیم پر86 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ لنکن بولرز کی جانب سے رنگنا ہیرات اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے لکشن سنداکا ن نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 6رنز بنائے ہیں ۔ آئوٹ ہونے والے بیٹسمن کوشل پرریرا تھے، وہ مچل اسٹارک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
سری لنکا کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کے لیے مزید 80رنز درکار ہیں اور ان کی 9وکٹیں باقی ہیں۔