پاکستان
28 جولائی ، 2016

سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دوں گا،مراد علی شاہ

سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دوں گا،مراد علی شاہ

نامزد وزیراعلیٰ سندھ، مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ صوبے میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دوں گا ۔


پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر گیان چن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سمیت رہنماؤں نے شرکت کی ۔


عشایئے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی شریک تھے۔اس موقع پر جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نامزد وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے،کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دوں گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا ۔


ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔


 


 

مزید خبریں :