پاکستان
28 جولائی ، 2016

کراچی : ڈیفنس میں تاجر کے گھر پر دستی بم کاحملہ

کراچی : ڈیفنس میں تاجر کے گھر پر دستی بم کاحملہ

 


کراچی میں ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں گھر پر دستی بم حملہ ہوا ، حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں دستی بم حملہ آغا ہاشم نامی شخص کے گھر پر کیا گیا ہے۔ آغا ہاشم جنوبی افریقا میں کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے اور اپنے بیمار والد کے علاج کیلئے کراچی آیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم کو کسی بھی قسم کی بھتے کی دھمکیاں نہیں ملیں۔دستی بم حملے کے باعث صرف گھر کے شیشے ٹوٹے ہیں۔

مزید خبریں :