28 جولائی ، 2016
امجد صابری نے اپنے والد اور چچا کے فن کو آگے بڑھایا اور اب فنِ قوالی کے اس عظیم ورثے کو آگے بڑھائیں گے، ان کے بھائی عظمت صابری اور طلحہ صابری، دونوں کی دستار بندی، مقتول امجد صابری کے چہلم پر کی جائے گی۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چار کے ہوٹل پر چائے کا دور اب بھی چلتا ہے، لیکن اس دور کو اپنی سحر انگیز آواز سے آباد کرنے والا منوں مٹی تلے سو رہا ہے۔
صابری محلے میں بجلی کی آنکھ مچولی تاریکی پھیلادیتی ہے لیکن اس خاندان نے فن قوالی کی دنیا میں کبھی اندھیرا نہیں ہونے دیا۔امجد صابری چلے گئےلیکن آج بھی اس محلے سے گزرنے والوں کو صوفیانہ کلام کی صدا ئیں سنائی دیتی ہیں۔
صابری خاندا ن کے نئے وارث،عظمت صابری اور طلحہ صابری ہیں۔نئے صابری برادران کی دستار بندی امجد صابری کے چہلم پر ہوگی،پہلی بار ایک ساتھ والد، چچا اور بھائی کے کلام بھی پیش کریں گے۔
رسول خد ا کے ثنا خواں، شیرخد اکی منقبت پڑھنے والے اور خواجہ کے دیوانے اس گھرانے کو یقین ہے کہ صوفیانہ کلام پہلے کی طرح اب بھی ،سننے والے کے دلوں کو روحانیت سے بھرتے رہیں گے۔