پاکستان
28 جولائی ، 2016

ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا ابھی ارادہ نہیں، مراد علی شاہ

ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا ابھی ارادہ نہیں، مراد علی شاہ

پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد کیے گئے اور سب سے مضبوط امیدوار مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا اس وقت کوئی ارادہ نہیں۔


مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ ’’ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کا آپ کا ارادہ ہے؟‘‘ کا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’اس وقت ایساکوئی ارادہ نہیں ہے‘‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ارباب غلام رحیم نے جو کچھ کیا سب کو پتا ہے ، کل اسمبلی میں پالیسی بیان دوں گا،کوشش ہوگی کہ کراچی میں امن و امان قائم ہو،سید قائم علی شاہ صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔


اس سے قبل نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، قائم علی شاہ کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے،ان کے ہمراہ نثارکھوڑو بھی تھے ۔


مراد علی شاہ کی جانب سے 4 فارم جمع کرائے گئے تھے، پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ نے3 فارم واپس لے لیے۔تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیرزمان اکیلے سندھ اسمبلی پہنچے۔


اس موقع پر اسپیکرآغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ قائدایوان کے لیے7فارم جمع کرائے گئے،آج شام7بجےتک کاغذات کی جانچ پڑتال کاوقت تھا،مراد علی شاہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔


 

مزید خبریں :