پاکستان
31 جولائی ، 2016

لٹل ماسٹر حنیف محمدکے علاج کے اخراجات وفاقی حکومت اٹھائےگی

لٹل ماسٹر حنیف محمدکے علاج کے اخراجات وفاقی حکومت اٹھائےگی

وفاقی حکومت نےلیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا، وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں،حنیف محمد کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔


وزیراعظم نے کہا لٹل ماسٹرحنیف محمد کے علاج میںکسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے، حنیف محمد کو گزشتہ رات طبعیت نا ساز ہونے پر کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں وہاب بھی زیر علاج ہیں۔


حنیف محمد گزشتہ کئی برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی کیمو تھراپی کافی عرصے سے چل رہی ہے ،گزشتہ رات ان کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :