پاکستان
31 جولائی ، 2016

پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیرکے حل میں سنجیدہ نہیں،رضا ہارون

پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیرکے حل میں سنجیدہ نہیں،رضا ہارون

 


پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے سڑکوں پر آنے کی بجائے بھارتی زیادتیوں کوعالمی سطح پراجاگرکیا جائے۔


لاہور میں ایک تقریب سے خطاب اورجیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاست اور جمہوریت نہیں ہرگھنٹے بعد تبدیلی آرہی ہے، اس وقت عوامی مسائل کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ ظلم و ستم کا شکار کشمیری بھائیوں کو مخصوص دن یاد کرنے کی بجائے عالمی سطح پراقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیرحل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

مزید خبریں :