پاکستان
31 جولائی ، 2016

پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کا آغاز یکم اگست سے ہوگا

پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کا آغاز یکم اگست سے ہوگا

 


اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی کانفرنس یکم اگست سے دفتر خارجہ میں شروع ہوگی، امریکا، برطانیہ، روس، فرانس، چین اور افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر شرکت کریں گے۔


اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کا آغاز یکم اگست سے ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے سفرا کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


یکم سے 3 اگست تک دفتر خارجہ میں ہونے والی اس کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ، روس، فرانس، افغانستان اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر شرکت کریں گے۔ تمام 9 جگہوں سے سفرا اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔


کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، پاکستان میں بھارتی مداخلت اور را ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ، امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں بہتری سمیت کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا ایجنڈا شامل ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات پاکستانی سفیروں کو عالمی برادری کے سامنے اٹھانے کے خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے۔ کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز وزیراعظم نوازشریف شرکت کریں گے اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید خبریں :