01 اگست ، 2016
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں رکشے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے بی بی زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جہاں ان کی شناخت غلام نبی اور محمد بنی کے ناموں سے ہوئی ہیں جو علمدار روڈ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔