پاکستان
01 اگست ، 2016

وقاص شاہ قتل کیس ، فیصلہ 8 اگست تک مؤخر

وقاص شاہ قتل کیس ، فیصلہ 8 اگست تک مؤخر

 


کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کے قتل کیس کا فیصلہ 8 اگست تک مؤخر کردیا۔


انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ جج کی رخصت کے باعث مؤخر کیا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس کا فیصلہ یکم اگست تک مؤخر کیا تھا۔


وقاص شاہ 11 مارچ 2015 نائن زیرو پر چھاپے کے بعد احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کا ہی ایک اور کارکن آصف علی گرفتار ہے۔


قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزم آصف علی کو شکار پور سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش وقاص شاہ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔


تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق ملزم آصف کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :