پاکستان
01 اگست ، 2016

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ نئی کابینہ کے ارکان بھی متحرک

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ نئی کابینہ کے ارکان بھی متحرک

 


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تیز رفتار کے ساتھ نئی کابینہ کے ارکان بھی متحرک ہو گئے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ لیجنڈکرکٹرحنیف محمدکی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئے۔


وزیر صحت اور مشیر محنت نے بھی صبح سے دفاتر کے دورے شروع کردیے ،سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو نےسول اسپتال ٹراماسینٹرپرچھاپا مارا۔ ڈاکٹرسکندر میندھرو نے ٹراماسینٹر کے پروجیکٹ ڈائرکٹر کی سرزنش کی۔


سکندر میندھرو نے کہا کہ مقررہ وقت میں ٹراما سینٹر مکمل کیوں نہیں ہوا؟ٹراماسینٹرمکمل ہونےکی حتمی تاریخ اسٹامپ پیپرپر لکھ کردیں،دی گئی تاریخ میں ٹراماسینٹرمکمل نہ ہوا تو کارروائی کرینگے۔


وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ نقل کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،صوبے کےبند اسکول کھولنابھی ترجیحات میں شامل ہے، اساتذہ وقت کی پابندی کریں۔


دوسری طرف ترجما ن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کےپروٹوکول میں پولیس کی 4گاڑیاں رکھنےکےاحکامات جار ی کردیئے گئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول میں پہلے پولیس کی 9 گاڑیاں تھیں، پروٹوکول میں پولیس کی 5 گاڑیاں اب کم کردیں گئی۔

مزید خبریں :