01 اگست ، 2016
کراچی ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو کلو 350 گرام سونا اور 31 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کی کوشش ناکام بنادی ۔ تین ملزمان کوگرفتار کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹم ڈپارچر علی رضا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 605 سے دبئی جانے والے تین مسافروں کو چیکنگ کے لئے روکا گیا ۔
ملزمان نے کسٹم کو چکمہ دینے کے لئے سونے کی چوڑیوں پر چاندی کا پانی چڑھایا ہوا تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے 31 لاکھ سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ سونے کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے ۔