01 اگست ، 2016
جامعہ کراچی نے رینجرز کی ہدایت پرمسلسل غیر حاضر ملازمین کی فہرست تیار کرلی ، غیر حاضر رہنے والے 5ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق جامعہ کراچی نے رینجرز کی ہدایت پر مسلسل غیرحاضر رہنے والے ملازمین کی فہرست تیار کرلی ہے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کےمطابق فہرست میں 13ملازم شامل ہیں، ان 13ملازمین کی تنخواہیں روک لیں گئی ہیں جبکہ 5ملازمین کو ملازمت سے برطرف بھی کردیا گیا ہے۔