پاکستان
01 اگست ، 2016

جرائم پیشہ افراد کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

جرائم پیشہ افراد کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ


 


سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام جرائم پیشہ افراد کا تصویر، نام اور ولدیت کیساتھ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس بنانے سمیت گرفتار جرائم پیشہ افراد کا بائیو میٹرک بھی کیا جائے گا۔


انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی زیر صدارت سی پی او میں اہم جلاس ہوا ، اجلاس میں تینوں ایڈیشنل آئی جیز اور تمام ڈی آئی جیز کی شرکت کی۔


اجلاس میں پنجاب محکمہ آئی ٹی کی جانب سے آئی جی سندھ کو بریفنگ دی گئی،بریفنگ کےبعد اجلاس میں تمام جرائم پیشہ افراد کا تصویر، نام اور ولدیت کیساتھ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس بناکر تمام تھانو ں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔


اجلاس میں پولیس افسران کی معطلی اور نوکری کا بھی کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :