پاکستان
01 اگست ، 2016

پولیس کراچی میں بہتر کیمرے لگانےکیلئے سرگرم

پولیس کراچی میں بہتر کیمرے لگانےکیلئے سرگرم

 


سپریم کورٹ کے اظہار برہمی کے بعد سندھ پولیس کراچی میں بہتر کیمرے لگانے کے لیے سرگرم ہوگئی،شہر کے مختلف مقامات پر 10 میگا پکسل کے 1 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے ۔


کراچی میں اس سے پہلے 2 اور 5 میگا پکسل کے کیمرے لگے ہوئے تھے ، سپریم کورٹ نے 2 میگا پکسل کے کیمروں پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔


جیو نیوز نے کیمروں کی تنصیب کے مقامات کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں،پولیس حکام کے مطابق کیمرے لگانے کا مقصد اسٹریٹ کرائم سمیت تمام جرائم کو روکنا ہے۔


کیمرے لگانے سے متعلق دستاویز کے مطابق کیمرے اورنگی ٹاؤن، پی ایس او ہاؤس اور پریس کلب کے اطراف لگائے جائیں گے، گرومندر، ڈیفنس، خیابان حافظ، خیابان شاہین پر بھی کیمرے لگیں گے،شہر بھر میں 1ہزار کیمرے 3 سے 4 ماہ میں لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :