پاکستان
01 اگست ، 2016

کراچی کو حب ڈیم سے اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

کراچی کو حب ڈیم سے اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح

 


کراچی کو حب ڈیم سے اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ۔وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے منصوبے کا افتتاح کیا، پہلے مرحلے میں 45 ملین گیلن یومیہ پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا ۔


حب ڈیم پر کراچی کو حب ڈیم سے اضافی پانی کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر جام خان شورو کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید بھی موجود تھے۔


یم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 45 ملین گیلن یومیہ پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں یومیہ 80ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، منصوبے کے تحت حب ڈیم کی نچلی سطح سے پانی نکالا جائے گا۔


وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف 14 مقدمات درج کیے ہیں ،فراہمی آب کے سو ملین گیلن کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، غیر قانونی کنکشن پھر سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :