پاکستان
01 اگست ، 2016

لاہور:جشن آزادی کی تیاریوں کا زور و شور سے آغاز

لاہور:جشن آزادی کی تیاریوں کا زور و شور سے آغاز

اگست شروع ہوتےہی وطنِ عزیزکے گلے کوچے سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجنا شروع ہو گئے، یوں محسوس ہو رہا ہے، جیسے سبھی رنگوں پر غالب رنگ سبز ہلالی پرچم کا ہے، ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئیں۔


ماہِ آزادی شروع ہوتے ہی زندہ دلانِ لاہور کا جنون، ذوق، شوق اور جذبہ حب الوطنی پہنچ گیا، عروج پر، بازار اورگلیاں سج گئے جھنڈوں اور جھنڈیوں کے اسٹالز اور دکانوں سے، جہاں خریداروں کابھی رش،کیا ٹوپی،کیا بیج، حتیٰ کہ چوڑیاں اور زیورات بھی قومی رنگوں میں رنگےہوئے۔


سبزہلالی پرچموں کی بہاربھی اورجھنڈیاں اور سجاوٹ کے دیگر سامان بھی،بچے تو بچے، بڑے بھی اپنی پسند کی اشیاء خریدنےمیں مصروف ہیں، پنجاب حکومت کی بھی قومی تفاخرکا یہ دن بھرپورملی جوش وجذبےسےمنانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔


جشن آزادی بھر پور انداز سےمناکرقوم نہ صرف آزادی کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،بلکہ اس عزم کااظہاربھی،کہ وطن کو ہم عظیم سےعظیم تر بنائیں گے۔


 

مزید خبریں :