02 اگست ، 2016
فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں انتہا پسندی کے الزام میں بیس مساجد کو بند کیا گیاجبکہ 80 افراد ملک بدر ہوئے۔
فرانس کے وزیر داخلہ Bernard Cazeneuve کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ مسلمان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی پھیلانے کے الزام میںمزید درجنوں افراد کو بھی نکالے جانے کا امکان ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نفرت پر مبنی خیالات رکھنے والے افراد کی فرانس میں کوئی جگہ نہیں، انہوں نے کہا کہ فرانس کی تمام مساجد کے پیش اماموں کی تربیت حکومت کے زیر نگرانی ہونی چاہیے اور غیر ملکی فنڈنگ محدود کی جائے گی۔