04 اگست ، 2016
حجاز مقدس کے لئے حج پروازوں کاآغاز ہوگیا ہے،اسلام آباد، لاہور اور کراچی سےجانے والی پروازیں عازمین حج کو لے کرمدینہ منورہ پہنچ گئی ہیں ۔
حج 2016 کے لئے عازمین کی روانگی کا سلسلہ آج شروع ہوگیا۔ پہلی حج فلائٹ سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حجاج کو لے کر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادسے روانہ ہوکر مدینہ منورہ پہنچی۔ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
حج فلائٹ آپریشن کے پہلے روز اسلام آبادکے علاوہ ،لاہور،کراچی،پشاور اور فیصل آباد سے 4 ایئر لائنوں کے ذریعے 1994 عازمین سعودی عرب پہنچے ۔ حج آپریشن ستمبرکے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے حج پروازوں کا سلسلہ کل شروع ہورہاہے۔پی آئی اے کی پہلی حج پرواز عازمین حج کو کل رات کوئٹہ سے جدہ روانہ ہوگی ۔کوئٹہ سےتقریباً 45پروازوں کےذریعے9ہزارسےزائد عازمین کوجدہ پہنچایاجائےگا ۔