Time 26 مئی ، 2025
کھیل

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا
بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیشی اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔

لاہور پہنچنے والے بنگلادیش کے4 رکنی دستے میں تنزید حسن ، شمیم حسین،مہدی حسن اور جاکر علی شامل ہیں۔

بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج صبح لاہور پہنچیں گے ۔بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔

27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی  اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی ہوگی ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔


مزید خبریں :