05 اگست ، 2016
دھابیجی میں پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی کی فراہمی بندہوگئی، دھابیجی میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ نے الزام لگایا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بار بار واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی بند کیے جانے سے پائپ لائن پھٹی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گھارو، پیپری اوردھابیجی پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی بحال نہیں ہوسکی،بجلی بند ہونے سے واٹربورڈ کی حساس تنصیبات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔