05 اگست ، 2016
تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے ایکشن پلان تیار کرلیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ہی دن میں محمود خان اچکزئی،میر حاصل بزنجو، مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیر پاؤ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ان ملاقاتوں کا مقصد ملک میں احتجاجی سیاست کی حوصلہ شکنی کے لیے ان جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔