05 اگست ، 2016
الاٹیز کو پریشان کرنے والے بلڈر کو قانون کے دائرے میں لانے کا بندوبست کرلیا گیا، الاٹیز کو شکایت ہے کہ بلڈر رقم تو وقت پر لیتے ہیں مگر گھر تاخیر سے بھی نہیں ملتا۔
یہ شکایت دور کرنے کےلیے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے قانو ن تیار کرلیا ہے،مجوزہ قانون کے تحت بلڈر خریدار سے حاصل کی گئی رقم کسی دوسرے پروجیکٹ میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔
قانون کو ریئل اسٹیٹ کمپنیز کا نام دیا گیا ہےجو منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے گا،مجوزہ قانون کے مطابق بلڈر کو ہر پروجیکٹ کے لیے اُسی پروجیکٹ کے نام سے الگ اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔
تجویز دی گئی ہے کہ اکاؤنٹ میں جمع رقم کے استعمال کے لیے سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن ایک آزادکمیٹی بنائے ،جہاں رقم لگانی ہواس کے لیے کمیٹی سےاجازت لینا ضروری ہوگی۔