05 اگست ، 2016
لاہور میں کسٹمز حکام نے آب زم زم کی بوتلوں میں موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم بھٹی نجی ایئر لائن کے ذریعے چین سے لاہورپہنچا تھا۔
ملزم نے چائنا کے 170 موبائل فون آب زم زم کی بوتلوں میں چھپا رکھے تھے،کسٹمز کے عملے نے نوید بھٹی کو حراست میں لے لیا ہے۔