05 اگست ، 2016
عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر اندور سے آنے والی پرواز پر 340 بھارتی عازمین حج پہنچے ہیں، جن کا سعودی حکام نے والہانہ انداز میں استقبال کیا۔
گزشتہ روز عازمین کی پہلی پرواز جدہ پہنچی تھی، جس پر 402 بنگلادیشی عازمین حج پہنچے تھے۔ حکام نے اس سال عازمین حج کی تعداد اندازاً 50 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔