05 اگست ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ وسیم اختر کو ہٹانے کیلئے ہارسز ماؤتھ سے کوئی بات نہیں ہوئی،ادھرادھرسےوسیم اخترکودستبردارکرنےکی باتیں ہوئی ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ میں صفائی مہم کا پہلے سے کہہ رکھا تھا،میئر کو عوام نے منتخب کیا ہے اسے تو سہولتیں دینا ہوں گی۔
فاروق ستار کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کو7ماہ ہوگئےمیئرکےانتخاب کوباربارالتوامیں ڈالاجارہاہے،کسی کی سزا کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائم علی شاہ سےجب بات کی تھی تو وہ کہتے تھے میں بےبس ہوں،ورکنگ ریلیشن شپ کافائدہ دیہی، شہری دونوں علاقوں کو ہوگا۔