05 اگست ، 2016
افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے معاملے پر افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکوعملےکی جلد بازیابی کی ہدایت کی گئی ہے،عملےکی بازیابی کی کوششوں میں کوئی کمی نہ رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔