پاکستان
05 اگست ، 2016

کراچی:بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق

کراچی:بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق

 


کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے، تیز بارش شروع ہونے کے کچھ دیر بعد حسین آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔


لیاری کھڈا مارکیٹ اور گلستان جوہر قلندری پاڑہ میں کرنٹ لگنے سے 2مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔


علاوہ ازیں لانڈھی کےعلاقےخرم آبادنمبر1میں بجلی کےمیٹروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے بجلی معطل ہوگئی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا ہے۔

مزید خبریں :