05 اگست ، 2016
خیبرپختونخوا اسمبلی نے حکومتی عہدے داروں کے مفادات کے تصادم کی روک تھام کا قانون منظورکرلیا۔
قانون کے مطابق صوبے کے گورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور اعلیٰ افسران ذاتی کاروبار نہیں کرسکیں گے۔
قانون کے مطابق حکومتی عہدے دار اپنے اختیارات کاروباری معاملات پر اثرانداز بھی نہیں کرسکیں گے۔