05 اگست ، 2016
امریکی صدارت کےلیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ گرتی مقبولیت سے ایسے بدحواس ہیں کہ انتخابات سے پہلےہی دھاندلی کا شورمچارہے ہیں۔
امریکی صدرباراک اوباما نے بھی ریپبلکن امیدوار کو کراراجواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ کھیل ختم ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور پہلے کبھی نہیں سنا ٹرمپ کےالزامات مضحکہ خیز ہیں۔
باراک اوباما نے امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امکان کو مسترکرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کومضحکہ خیز قراردے دیا۔
امریکی صدر باراک اوباما نے ریپبلکن امیدوار پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہا کہ کھیل ختم ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور پہلے کبھی نہیں سنا۔
گرتی ریٹنگ سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ مختلف انٹرویوز میں نومبر میں ہونےوالے الیکشن میں دھاندلی کیے جانے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی عوامی حمایت کا گراف مسلسل نیچے گررہا ہےان کی ریٹنگ دس بارہ پوائنٹس ہی آگے ہوتی تو ان کےیہ سوال اچھے لگتے ۔