06 اگست ، 2016
گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک نوجوان نےٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔
کامونکی پولیس کے مطابق 28سالہ نامعلوم نوجوان لاہور سےراولپنڈی جانے والی ٹرین کےسامنےاس وقت آیاجب ٹرین دیوان روڈ پھاٹک کے قریب پہنچی تھی،نوجوان کی جیب سےکوئی شناختی چیز برآمد نہیں ہوئی۔
پولیس نےلاش پوسٹمارٹم کیلئےاسپتال منتقل کردی،ورثاء کی تلاش کےلئے مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں،ٹرین آدھ گھنٹےبعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔