07 اگست ، 2016
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں اولمپکس مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی ان کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں دنيا بھر سے 10 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے پہلا گولڈ میڈل امریکہ کے نام رہا۔
امریکی نشانہ باز ورجنیا تھریشر نے ویمن 10 میٹر ائیر رائفل مقابلے میں پہلی پوزیشن لی۔ چین کی ژاؤ لی دوسرے اورژائی سیلنگ تیسرے نمبر پر رہیں۔دس میٹر شوٹنگ رینج کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی نشانہ باز مناہل سہیل نے28 ویں پوزیشن حاصل کر لی، انہوں نے اولمپکس میں اپنا ریکارڈ بہتر کر لیا ہے۔
ریو اولمپکس کی دس میٹر رینج کی شوٹنگ میں چینی نشانہ باز نے 420.7پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ فلائی ویٹ باکسنگ میں کولمبیا کے باکسر فاتح رہے۔ کولمبین مکے باز مارٹینز نے برازیل کے لورینکو پیٹرک کو ہرایا۔ مینز ہاکی میں ہالینڈ اور ارجنٹائن کا مقابلہ 3، 3 گول سے برابر رہا۔
پول بی کے ایک اور میچ میں بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں ہندوستانی ٹیم نے آئرش الیون کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ سائکل مقابلوں کے نزدیک دھماکا ہوا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں روشنی، موسیقی اور رقص کے ذریعے برازیل کی رنگا رنگ ثقافت کو پیش کیا گیا گیا۔ دنیا کے 200سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نےافتتاحی تقریب میں ہزاروں شائقین کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔