07 اگست ، 2016
افغانستان میں ایک حملے میں 5 پولیس اہلکار مارے گئے، حکام کے مطابق کابل کے قریب واقع عذرہ ڈسٹرکٹ میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔
گزشتہ روز صوبہ لوگر میں ہوئی اس کارروائی میں ایک پبلک آرڈر پولیس کے سربراہ جنرل عبدالستار ہاشمی بھی ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔