انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2016

بالی وو ڈ کے سلطان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

بالی وو ڈ کے سلطان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

 


بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان یوں تو اپنی جاذب شخصیت اور شاندار اداکاری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں، تاہم اب فلم انڈسٹری پر بھی راج کرنے میں انہوں نے تمام اداکاروں کو مات دے دی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’سلطان‘کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے 50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جس کے مطابق وہ دو ماہ میں 106کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے ۔


فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلو میاں کو مزید رقم بھی دی جائے گی ،اس طرح وہ اس وقت فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے ہیں ۔


واضح رہے کہ فلم’سلطان‘میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :