دنیا
09 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 32 واں روز،وادی میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 32 واں روز،وادی میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں 32 ویں روز بھی کشیدگی بدستور برقرار ہے ، ایک ماہ سے جاری بھارتی فوج کی جارحیت میں 70 سے زائد کشمیری شہید ،6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،اب تک 1300 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔


مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے ،اننت ناگ ،شوپیاں ،کلگام اور پھلواما میں پابندیاں لگی ہوئی ہیں، سری نگر ،بارہ مولا،سوپور، ہند واڑہ اور کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے،کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔


گزشتہ روز سمبل میں بھارتی فوج کی کار کی ٹکر سے ایک کشمیری ہلاک ہو گیا،جس کے بعد مقامی افراد نے بھارت فوج کے خلاف مظاہرہ کیا، حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال کی 12 اگست تک جاری ہے ۔


مقبوضہ کشمیر میں کشید ہ صورتحال پر مودی سرکار کے اتحادی اور اپوزیشن بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کر نے پر زور دے رہے ہیں ،کانگریس رہنما غلام نبی آزاد حکومت اور وزیر اعظم اس وقت خاموش تماشائی نظر آ رہے ہیں، اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ تمام ملک جاننا چاہتا ہے کہ حکومت اس معاملے پر کیا کر رہی ہے۔

مزید خبریں :