Time 24 مئی ، 2025
دنیا

روس اوریوکرین میں بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ

روس اوریوکرین میں بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ
روس اوریوکرین نے 390 سپاہیوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کے حوالے کردیا گیا/ فوٹو یوکرین صدارتی دفتر

روس اوریوکرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اوریوکرین میں 2022 کے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  روس اوریوکرین نے 390 سپاہیوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کے حوالے کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں نے ایک ہزارقیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا، فریقین کی آئندہ دنوں مزید قیدیوں کی حوالگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید خبریں :