دنیا
09 اگست ، 2016

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے سا بق وزیر اعلیٰ نے خودکشی کر لی

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے سا بق وزیر اعلیٰ نے خودکشی کر لی

 


بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے سا بق وزیر اعلیٰ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے چند ہفتے قبل ہی کالیکھو پول کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور کانگریس کی حکومت بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ 47 سالہ کالیکھو پول کی لاش وزیراعلیٰ ہاؤس میں لٹکی ہوئی ملی۔


سابق وزیر اعلیٰ بغاوت کرنے سے پہلے کانگریس کا حصہ تھے ۔ بغاوت اور گورنر راج کے بعد بی جے پی کی حمایت ملنے پر انھیں وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :