دنیا
09 اگست ، 2016

ترک اور روسی صدور کی ملاقات، تجدید تعلقات کا عزم

ترک اور روسی صدور کی ملاقات، تجدید تعلقات کا عزم

ترکی کے صدرطیب اردوان نےمنگل کواپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، اور خطے اور اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔


ملاقات کے بعدسینٹ پیٹرس برگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اور روس کے تعلقات مثبت دور میں داخل ہوگئے ہیں۔


ترک صدرنے مزید کہا کہ ترکی اور روس کے تعلقات مثبت دور میں داخل ہوگئے ہیں، دونوں ممالک بہترین باہمی مقاصد کے لیے کام کررہے ہیں، ہمارے اقدامات سے باہمی تعاون کی فضا ہموار ہوگی۔


ادھر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ اردوان کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدرطیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات میں دونوں سربراہان نے باہمی تعلقات کی تجدید کا عزم کیا ہے۔


سینٹ پیٹرسبرگ میں ہونے والی ملاقات میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ترکی کے کشیدہ حالات کے باوجود ترک صدر کا روس آنا اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں ممالک اچھے تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، اور دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔


یاد رہے کہ ترکی اور روس کے تعلقات گذشتہ برس ترک فضائی حدود میں روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد خراب ہوگئے تھے،تاہم اب روس اور ترکی کے تعلقات پر جمی برف مکمل طور پر پگھل گئی ہے۔


 

مزید خبریں :