11 اگست ، 2016
حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمدکا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، ان کے والد حنیف محمد حیات ہیں، ان کے دل کی دھڑکن 6منٹ کے لئے بند ہوگئی تھی لیکن فوری طبی امداد کے بعد دھڑکن بحال ہوگئی ہے۔
شعیب محمد کا کہنا تھا کہ حنیف محمد کے دل کی دھڑکن کچھ لمحوں کے لیے بند ہوئی تھی۔
کراچی کے مقامی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حنیف زندہ ہیں ، ان کی دھڑکن بحال ہوگئی ہےاور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں۔