12 اگست ، 2016
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چائے کے وقفے تک 57اوورز کے کھیل میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے ہیں۔
اس وقت پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 328رنز سے 132رنز پیچھے ہے جبکہ اسکی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ آج پاکستان کے پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین یاسر شاہ تھے جو 26رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
جس کے بعد اظہر علی 49رنز کی اچھی باری کھیل کر پویلین لوٹے، انھوں نے اسد شفیق کے ساتھ ملکر 75رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ بعدازاں اسد شفیق 79اور یونس خان 26کے درمیان 69رنز کی شراکت قائم ہوئی جو ابھی جاری ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ ،اسٹیون فن اورمعین علی ایک ایک وکٹ لے پائے ہیں ۔