14 اگست ، 2016
اوول میںچوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا ہے،میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہے اور اسے کامیابی کے لئےمزید6وکٹیں درکار ہیں جبکہ انگلش ٹیم کی مشکلات برقرار ہیں اسے اننگ کی شکست سے بچنے کے لئےاب بھی126رنز درکار ہیں۔
گزشتہ روز اوول ٹیسٹ کےتیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ شدید مشکلات سے دوچار تھی اس نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر88رنز بنائے تھے،کپتان الیسٹر کک7، جو روٹ39، ایلکس ہیلز12اور جیمز ونس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں۔اس وقت کریز پر بیلنس9اوربریاسٹو16رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
اس سے قبل اوول میں یونس خان کا بیٹ بھی چل گیا پھر یاسر شاہ کے جادو نے انگلش بیٹنگ کواننگز کی شکست کے دھانے پر لاکھڑا کیا۔سپر اسٹار یونس خان نے انگلش سر زمین پر اپنے آخری انٹر نیشنل میچ کو اپنی ذمہ دارانہ ڈبل سنچری سے یادگار بناکر یوم آزادی والے دن پاکستانی ٹیم کو فتح کے قریب لاکھڑا کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 542رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی،یوں انگلینڈپر پاکستان کو214رنز کی سبقت ملی ،انگلش ٹیم کو اننگ کی شکست سے بچنے کےلئے اب بھی مزید 119رنز درکار ہیں۔