15 اگست ، 2016
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 برس کے دوران ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے، حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں بہتر ہوتی اقتصادی صورتحال کا اعتراف کر رہے ہیں۔ آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کا پاکستان زیادہ روشن، پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ ہوگا۔