15 اگست ، 2016
پشاور سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنہوں نے اپنی نومولود بچی کوایک لاکھ روپے کے عوض خود ہی اغواکاروں کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔
پشاور کے پرائیویٹ اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 7 ارکان کی نشاندہی پر میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ۔دونوںنے اپنی نومولود بچی کو اغواکار گروہ کے ہاتھ فروخت کیا تھا۔
پولیس کے مطابق بچی کے والدین نے رقم کے عوض بچی فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اغواء کار گروہ کے 7 ارکان پہلے سے گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نجی اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز سے نومولود بچے اغواکرکے 70 ہزار سے 3 لاکھ تک میں فروخت کرتے تھے۔گروہ کے ایک رکن نے نو بچوں کو فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔