15 اگست ، 2016
سانحہ کوئٹہ کا آٹھواں روز ہے،تاہم ابھی تک کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں۔ آج عدالتیں کھلی تو ہیں ،وکلا ،جج صاحبان اور سائلین عدالتیں میں پہنچ رہے ہیں۔
ادھر ضلعی کچہری میں بار روم پر سیاہ جھڈا بھی لہرایا ہوا ہے،بارروم میں وکلا موجود ہیں تاہم غمزدہ اور چہروں پر اداسی چھائی ہوئی ہے، وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ آٹھویں روز بھی جاری ہے، عدالتوںمیں پیش نہیں ہورہے ہیں۔
سانحہ کےخلاف پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بارکی جانب سے7 روزہ سوگ کا اعلان کیاگیاتھا۔