انٹرٹینمنٹ
15 اگست ، 2016

جادوئی کمالات سے بھرپور فلم '’فینٹاسٹک بیسٹس‘ کا نیا ٹریلر جاری

جادوئی کمالات سے بھرپور فلم '’فینٹاسٹک بیسٹس‘ کا نیا ٹریلر جاری

 


مشہور برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی واپسی ،جادوئی کمالات سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فینٹسی ڈرامہ ایڈونچر فلم '’فینٹاسٹک بیسٹس‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔


مشہورِ زمانہ ہیری پوٹرفلم سیریز کی مصنفہ اورمشہور برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ اپنے مداحوں کے بیحد اصرار پر ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہالی ووڈ فینٹسی ڈرامہ فلم 'فینٹاسٹک بیسٹس، اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔


ہدایتکارڈیوس یئٹس کی یہ فلم برطانوی رائٹر جے کے رولنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔


جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن ، کولن فیرل ، جین میری اور رون پارلمن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔


اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈرنامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔


حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال 18نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :